سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ آفیشل سیکرٹ ایک کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس  چئیرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد  کردی ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فردِ جرم روکنے کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخ فرد جرم کے لیے رکھی تھی، فردِ جرم عائد کی جاتی ہے۔

عدالت نے کیس کے گواہان کے بیانات 27 اکتوبر کو طلب کر لیے۔ دونوں رہنماؤں کے وکلاء نے 265 سی آر پی سی کی درخواست دائر کر دی۔

واضح رہے کہ سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت وکلاء چالان کو نہ مکمل قرار دیتے ہیں اور سی آر پی سی 265 ڈی کے تحت چابت نہ ہونے پر فرد جرم کی کاروائی روکنے کا کہا جاتا ہے۔

عدالت نے سائفر کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ قبل ازیں 17 اکتوبر کو فرد جرم کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹابوالحسنات ذوالقرنینسائفر کیسشاہ محمود قریشیعدالتعمران خان
Comments (0)
Add Comment