سائرہ بانو کا شوہر اے آر رحمان سے شادی کے 29 سال بعد راہیں جدا کرنے کا اعلان

سائرہ بانو کا شوہر اے آر رحمان سے شادی کے 29 سال بعد راہیں جدا کرنے کا اعلان

بھارتی معروف موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے شادی کے 29 سال بعد شوہر سے علیحدگی کس اعلان کر دیا،

رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ "کئی سالوں کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمان سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ "ایک دوسرے سے گہری محبت کے باوجود اس رشتے میں پیدا ہونے والے تناؤ اور مشکلات نے ایک ناقابل عبور خلیج پیدا کر دی ہے، جسے اس وقت دونوں فریقین ختم کرنے سے قاصر ہیں۔”

سائرہ بانو نے اپنے جذباتی حالات کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے رازداری کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تکلیف اور اذیت کے عالم میں لے لیا گیا ہے میں عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ میرے اس مشکل دور میں سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور ہمیں سکون سے رہنے دیں،

دوسری جانب موسیقار اے آر رحمان نے اس اعلان پر فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

 واضح رہے کہ معروف موسیقار و گلوکار اے آر رحمان کی سائرہ بانو سے 1995 میں شادی ہوئی تھی دونوں کے 3 بچے ہیں۔

اے آر رحمان - اہلیہ سائرہ بانو
Comments (0)
Add Comment