اسلام آباد (نیوزپلس) زرمبادلہ کے ذخائر176 ملین ڈالر کمی کے بعد 14.31ارب ڈالرہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 ستمبر کوختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 8.62 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 5.69 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرمیں 176ملین ڈالر کمی ہوئی ۔