لاہور (نیوز پلس)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی سے صفر کے مہینے کی غلط اطلاع دینے پر معافی مانگنی چا ہیے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صفر کے مہینے کے لیے جاری تصاویر سے چاند کی شہادت دیکھی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عقل اور شعور رکھنے والا طبقہ بات سمجھ سکتا ہے جبکہ ملک کا ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس سے بات ہی نہیں کی جاسکتی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کنٹرول لائن عبور کرنے کا مطلب ایک نئے وار زون میں داخل ہونا ہوگا، مارچ کریں لیکن امن کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہمارے لیے کشمیر میں بڑا چیلنج ہے۔