رونالڈو کی سوشل میڈیا کی دنیا میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم

رونالڈو کی سوشل میڈیا کی دنیا میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم

دنیائے فٹ بال کے سپر اسٹار پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الناصر کے اسٹرائیکر، یوایفا نیشنز لیگ میں اپنے کیریئر کے ریکارڈ 900 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی مخلتف سائٹس  یوٹیوب، ایکس ، فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پرتگالی کھلاڑی نے بتایا کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان سے زیادہ کسی کا اثر ورسوخ نہیں ہے۔

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے یہ کھیل کے لئے ہمارے مشترکہ جزبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے۔

 انہوں نے اپنے بارے میں یہ بھی لکھا کہ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب بڑے اسٹیج پر ہمیشہ میں نے اپنے ایل خانہ اور آپ کے لئے پرفارمنس دی ہے اور آپ ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے۔

سوشل میڈیاکرسٹیانو رونالڈو
Comments (0)
Add Comment