رواں سال 30 کروڑ ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کریں گے، وزیرخزانہ
کیش بیلنس بہتر ہے حکومت تمام قرض بروقت ادا کریگی
پاکستان کم ازکم 3 سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لے گا،محمد اورنگزیب
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں سال300 ملین ڈالرز کے پانڈا بانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ محمداورنگزیب کی امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے بانڈز جاری کرنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کیا۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان رواں سال300 ملین ڈالرز کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا، پانڈابانڈز چینی مارکیٹ میں جاری کیے جائیں گے، چین سرمایہ کارپانڈابانڈزسے مستفید ہوں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ بانڈزکی فروخت سے پاکستان کی فنڈنگ کے ذرائع وسیع ہوں گے، باندزکی فروخت سے سرمایہ کاروں کونئی مارکیٹ میں رسائی ملے گی، چین دنیاکی دوسری بڑی اورگہری بانڈمارکیٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی طورپر250سے300ملین ڈالرکے بانڈزجاری کیے جائیں گے، بعدازاں پانڈا بانڈز کے حجم میں اضافہ کیاجائیگا، کیش بیلنس بہتر ہے حکومت تمام قرض بروقت ادا کریگی، ادائیگیوں سے پاکستانی کرنسی پر دباو کاامکان نہیں ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، سمت درست ہے، امید ہے روپے کی قدر مستحکم رہے گی۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کم ازکم 3 سال کے لیے آئی ایم ایف پروگرام لے گا، امید ہے اگلے مالی سال میں ترقی کی شرح بہتر رہے گی۔