راولپنڈی ٹیسٹ: شائقین کرکٹ کے لئے ٹکٹوں کا اعلان، پہلے روز پریمیئر اینکلوڑرز میں داخلہ مفت

راولپنڈی ٹیسٹ:  شائقین کرکٹ کے لئے ٹکٹوں کا اعلان، پہلے روز پریمیئر اینکلوڑرز میں داخلہ مفت

راولپنڈی:   راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا گیا، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوڑرز میں داخلہ مفت ہو گا۔

دوسرے روز پریمیئر اینکلوڑرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے،وی آئی پی اینکلوڑرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز پریمیئر اینکلوڑرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی اینکلوڑرز کی 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے ہو گی۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری کوریئر کمپنی کے سینٹر سے یا آن لائن بھی کی جا سکتی ہے،

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں میزبان نے مہمان کو ہرایا تھا۔

 

پاکستان بمقابلہ انگلینڈراولپنڈی ٹیسٹ
Comments (0)
Add Comment