ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کپتان کراچی کنگز شان مسعود

ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کپتان کراچی کنگز شان مسعود

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی متوقع ہے، شان مسعود

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)9میں ذاتی پرفارمنس سے مطمئن نہیں۔

نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی کے اوول گرانڈ پر کراچی کنگز کی پریکٹس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اچھا موقع ملتے ہی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہو جائے گی،جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی متوقع ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ تین میچز میں کراچی کنگز کی جانب سے تین میچز میں کوئی بڑی اور قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آسکی، کسی بھی ایک میچ میں ٹیم کی جانب سے ایک یا دو انفرادی اچھی پرفارمنس سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو کیرون پولارڈ جیسی بہترین انفرادی اننگز کی ضرورت ہے، کراچی میں ہونے والے میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف میٹنگ میں لائحہ عمل تیار کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ اوپنرز کے جلد آٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔

کراچی کی پچ کا کوئی اندازہ نہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہماری ٹیم میں سب نے کچھ نہ کچھ پرفارم کیا ہے، مجھے اچھا آغاز نہیں مل رہا ہے، اسی وجہ سے بیٹنگ میں آگے نہیں بڑھ پارہا۔

انہوں نے کہاکہ میچز میں وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ میری پرفارمنس جب آئیں گی تو ٹیم کو مزید فائدہ ہوگا۔آل راؤنڈر محمد نواز سے متعلق انہوں نے کہا کہ نواز کی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں رہی، نواز سے بطور آل رانڈر اچھی توقعات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عرفات منہاس اچھے کھلاڑی ہیں، جہاں اس کی ضرورت ہوگی اس کو کھلائیں گے۔ میچز کے پاسز کیلئے اپنی فیملی کو بھی منع کردیا۔

ایک سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ پی ایس ایل میں سب کھلاڑی پاسز کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔

شان مسعودکراچی کنگز
Comments (0)
Add Comment