دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں سپرد خاک
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اور 7 جنوری 2025 کو ضلع کرک میں فتنہ الخوراج کےدہشتگردوں کیخلاف دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس حوالدار عباس علی شہید (عمر 38 سال، ساکن ضلع غذر)، نائیک محمد نذیر شہید (عمر 37 سال، ساکن ضلع سکردو) اور نائیک محمد عثمان شہید (عمر 37، ساکن ضلع اٹک) آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا
نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں