دونوں مطالبات میں سے ایک بھی نہ مانا گیا تو مذاکراتی عمل آگے نہیں چلے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ اگر دونوں مطالبات میں ایک بھی نہ مانا گیا تو مذاکراتی عمل آگے چلے گا۔
قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات ہونے چاہیئں ، یہ ایک جمہوری عمل ہے ۔
میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ سنجیدگی کے ساتھ اور نیک نیتی کے ساتھ مل کر بیٹھیں۔ اختلافات کو لوگ ڈائیلاگ کے ذریعے ختم کرتے ہیں یہ ڈائیلاگ ضرور ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جب آجاتے ہیں تو اپوزیشن احتجاج بھی کرتی ہے، ایجنڈا پورا کرنا، کورم پورا کرنا، ایجنڈا چلانا، قانون سازی کرنا، یہ حکومت کی صوابدید ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے مزید کہا کہ ایک دن اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ کا کرچہ آتا ہے م حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو پورا کرے۔