دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا ۔ مریم نواز

ہم پر الیکشن سے بھاگنے والا عمران خان خود چھپ کے بیٹھا ہے ۔ مریم نواز

دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا ۔ مریم نواز

 

چیف آرگنائرر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود سب سے بڑا چور نکلا ،عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے ۔

راولپنڈی میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف خمدت میں مصروف رہا اور عمران خان گھڑیاں چوری کرتا رہا ایک حکمران 4 سال بنی گالہ میں چھپ کر بیٹھا رہا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریکارڈ قرضے لے کر ایک منصوبہ بھی راولپنڈی کو نہیں دیا ،نواز شریف اور شہباز شریف کو تباہ حال پاکستان ملا ۔

مریم نواز نے کہا کہ جب مشکلات ہوتی ہیں تو نواز شریف کو بلا لیتے ہیں مشکلات کوئی پیدا کرتا ہے اور ٹھیک نواز شریف کرتا ہے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان شدید ہدف تنقید کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں کو التوا کا شکار کیا، یہ ملک لوٹتے اور جیبیں بھرتے رہے، نواز شریف کے 4 اورعمران خان کے 4 سالہ دور سے موازانہ کر لیں، 24 ہزار ارب کے قرضے لینے والے نے راولپنڈی میں کوئی منصوبہ لگایا تھا؟، اس نے راولپنڈی رنگ روڈ میں مال بنانے کا منصوبہ لازمی لگایا۔ مہنگائی کا دوسرا نام عمران خان ہے، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی ہے، نواز شریف دور میں کھانے پینے کی اشیا سستی تھیں، نواز شریف دور میں روٹی 2 سے 5 روپے میں فروخت ہوتی تھی، مہنگائی اور عمران خان کو اکٹھے اٹھا کر باہر پھینکیں گے، عمران خان آئی ایم ایف کی شکل میں بارودی سرنگیں بچھا کر گیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مٹی کا بیٹا ہے وہ یہیں واپس آئے گا ملک کو بحرانوں سے نکالنے والا صرف نواز شریف ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پھیلائی تباہی ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کہا جا رہا ہے مسلم لیگ ن ججز کے خلاف مہم چلا رہی ہے  عدلیہ بار بار بلا رہی ہے اور ٹانگ خراب ہونے کا بہانا بنایا جا رہا ہے ،عدالت نے بلایا تو عمران خان نے کہا کہ پیش نہیں ہو سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیریان اور فارن فنڈنگ کیس سچا ہے ۔عدالت کو کہا پیش نہیں ہو سکتا بزرگ آدمی ہوں کیا بزدل آدمی قوم کا لیڈر ہو سکتا ہے ؟ گرفتاری کے لئے شیر جیسا جگر چاہئے ۔

انہوں نے کہا بزدل خان اور ان کی پوری جماعت بھی (ن) لیگ کی ایک خاتون رہنما کا مقابلہ نہیں کر سکتی، جیلیں بعد میں بھرنا پہلے جیل کاٹ کر آنے والوں کا رونا دھونا بند کرو، (ن) لیگ کا لیڈر اور ورکر بھی شیر دل ہے، جس روز رانا ثنا اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا تمہیں بچانے والا کوئی نہیں ہو گا۔

چیف آگنائزر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے راولپنڈی کے عوام نواز شریف سے محبت کرتے ہیں ۔

پی ایم ایل نمریم نواز
Comments (0)
Add Comment