جینیوا (نیوزپلس) عالمی ادارہ صحت کے سر براہ ڈاکٹر ٹیڈ روس کہتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کورونا وبا سے سبق سیکھیں، ہمیں مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا ۔
ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا کہ ہم ایک وبا پر ہی سارا پیسہ لگادیتے ہیں، جب وہ ختم ہوجاتی ہے تو بھول جاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مزید کہا کہ دنیا کو محفوظ مستقبل کے لیے صحت عامہ سے متعلق سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔