خیبر پختونخواہ سینیٹ انتخاب۔پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان خانزادہ سینیٹر منتخب

سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ اور اپوزیشن کے فرزند علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا

پشاور (نیوز پلس)سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ذیشان خانزادہ سینیٹ کی سیٹ جیت لی۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے خالی ہونے والی نشست جیت لی ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ذیشان خانزادہ 104 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہو گئے۔ سینیٹ انتخاب میں 145 میں سے 139 ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔پی ٹی آئی کے تاج محمود ترند، اے این پی کے فیصل زیب اور رکن فیصل زمان بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ پول نہ کرسکے، جبکہ جماعت اسلامی کے تین ارکان عنایت اللہ، سراج الحق اور حمیرہ خاتون نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا، چار ووٹ مسترد ہوئے۔سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ اور اپوزیشن کے فرزند علی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔واضح رہے یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینیٹر خانزادہ خان کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خانزادہ خان نے اپنے بیٹے ذیشان خانزادہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر استعفیٰ دیا تھا۔

خیبرپختونخواسینیٹ
Comments (0)
Add Comment