خود کو پرفیکٹ سمجھنا زوال کا باعث بنتا ہے، شاہدہ منی

خود کو پرفیکٹ سمجھنا زوال کا باعث بنتا ہے، شاہدہ منی

معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے  کہا ہے کہ خود کو پرفیکٹ سمجھنے سے  کسی بھی شعبے میں سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے جو زوال کا باعث بنتا ہے۔

 ایک انٹرویو میں  شاہدہ منی نے  نوجوان گلوکاروں کو  گانے میں اصلاح کا مشورہ دیا۔  ایک سوال کے جواب میں اانہوں نے کہا  کہ اس وقت نوجوان گلوکار سب ہی  اپنے اپنے اسٹائل میں اچھا کام کررہے ہیں۔

 انہوں نے کہا  آئمہ بیگ‘ علی ظفر‘ بلال سعید‘ میشا شفیع جیسے جوان گلوکار گو کہ اپنے فن کے ساتھ بھرپور خلوص کے ساتھ کام کررہے ہیں تاہم  سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا۔

 شاہدہ منی نے کہا کسی بھی شعبے میں خود کو پرفیکٹ سمجھنے سے  سیکھنے کا عمل رک جاتا ہے جو کہ زوال کا باعث بنتا ہے۔

 شاہدہ منی نے کہا کہ ہمارے پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے بس انہیں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

اداکارہشاہدہ منی
Comments (0)
Add Comment