خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے، آرمی چیف

خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خود انحصاری اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے، پاکستان کے دفاع کو مضبوط اور یقین بنائیں گے۔

آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف نے پی او ایف آفیسرز اور اسٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود انحصاری م جدید ٹیکنالوجی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خود انحصاری جدید ٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے ضروری ہے قومی ترقی کا راستہ پی او ایف جیسی مقامی صنعتوں سے متعین ہوتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی اہم دفاعی صنعت بنانے میں ملک کی سلامتی اور معیشت میں پی او ایف کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف کو مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پورا کرنے میں پی او ایف کے تعاون پر بریفنگ دی گئی۔

 آرمی چیف سید عاصم منیر کو پہ او ایف کی برآمدی صلاحیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرآرمی چیف-سید عاصم منیرپاکستان آرڈیننس فیکٹریز
Comments (0)
Add Comment