خضدار میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

خضدار میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی

آپریشن زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں کیا گیا، زمینی فوج اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال جاری، دہشتگردوں سے امریکی ہتھیار برآمد

کوئٹہ:  خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، آپریشن تاحال جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضلع خضدار کے علاقے زہری میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنا پر آپریشن کیا، زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں دہشت گردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ آپریشن میں بڑی تعداد میں گرانڈ فورسز اور ہیلی کاپٹرز کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، آپریشن کے نتیجے میں اب تک 7 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں اور 10 دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے تیار شدہ  آی ای ڈیز، ٹرانسمیٹرز، امریکی ساختہ خودکار ہتھیار،  گرینیڈ،  گولیاں اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی طرف سے بدوکشت کے مرکزی پل پر نصب کی گئی بڑی آئی ای ڈی کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا، سیکیورٹی فورسز زہری اور بلوچستان میں بھارت کے ایما پر تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں

بلوچستان- خضدارپاک-سیکیورٹی-فورسز
Comments (0)
Add Comment