پشاور(نیوز پلس) صوبائی کابینہ کے پی کے میں کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے ہیں،وزیر اعلی کے نو معاون خصوصی بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کابینہ میں بڑی پیمانے پر تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سینئر وزیر شہرام ترا کئی سے بلدیات لے کر وزارت صحت کی وزارت کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ ہشام انعام اللہ خان سے وزارت صحت کا قلم تبدیل کرتے ہوئے وزارت سماجی بہبود سونپ دی گئی، اکبر ایوب خان سے سی اینڈ ڈبلیو کا محکمہ واپس لے کر محکمہ تعلیم دیا گیا ہے،اسی طرح ڈاکٹر امجد علی سے معدنیات کی وزارت واپس لے کرہاؤسنگ کا محکمہ دے دیا گیاصوبائی کابینہ میں دو نئے وزرا کو بھی شامل کیا گیا ہے، اقبال وزیر ریلیف اور شاہ محمد ٹرانسپورٹ کے وزیر ہوں گیاقبال وزیر کا تعلق قبائلی ضلع شمالی وزیرستان سے ہے اسی طرح مشیر تعلیم ضیائاللہ بنگش کا قلمدان تبدیل کرکے آئی ٹی کا محکمہ دیا گیا ہے جبکہ معاون خصوصی آئی ٹی کامران بنگش کو محکمہ بلدیات کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔نئے معاونین خصوصی میں خلیق الرحمان،عارف احمد زئی، شفیع اللہ، ریاض خان، ظہور شاکر، وزیر زادہ، احمد خان سواتی، غزن جمال اور تاج محمد شامل ہے،خلیق الرحمان کو وزیراعلی کا مشیر برائے ہائیر ایجوکیشن،عارف احمد زئی کو معدنیات اور غزن جمال کو ایکسائز کا محکمہ حوالے کر دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔