حکومت سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری

حکومت کو صحت پر سیاست بند کردینی چاہیے

اسلام آ باد (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سیاسی مخالفین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت جس طریقے سے سیاسی حریفوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے اور اپنے دباؤ کے ہتھکنڈوں اور سیاسی مقاصد کے لیے بیماری کا ناجائز فائدہ اٹھارہی وہ قابل نفرت ہے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ حکومت کو صحت پر سیاست بند کردینی چاہیے، عدالتوں اور قانون کی جانب سے جو طبی سہولیات کی اجازت دی گئی ہے وہ تمام سیاسی قیدیوں کو دینی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداریچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی
Comments (0)
Add Comment