کراچی (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان کنزرویٹو پارٹی(پی سی ٹی) دانش چنا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک چلانے میں ناکام رہی ہے عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معشیت تباہ ہو چکی ہے غریب آ دمی دو وقت کی روٹی سے بھی محروم ہو تا جا رہے حکومت نے غریب عوام کو دیوار سے کگا دیا ہے ایسے میں مولا نا فضل الرحمن کا حکومتی اقدامات کے خلاف آ واز اٹھانا کسی جہاد سے کم نہیں ہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ میں ہماری جماعت مولانا فضل ارحمن کے ساتھ کھڑی ہے ہم اس آزادی مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور جے یو آ ئی (ف) کے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کر رہے ہیں،ہماری جماعت (پی سی ٹی) مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی کہ جب تک مولانا اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہو جاتے دانش چنا نے کہا کہ ہمیں قوی امید ہے کہ عمران خان جلد ہی مستعفیٰ ہو کر اس ملک کی غریب عوام پر احسان کریں گے کیونکہ عوام اب اس حکومت سے تنگ آ چکی ہے