حنا خان نے دوران علاج اپنے کام میں متحرک ہو گئیں

حنا خان نے دوران علاج اپنے کام میں متحرک ہو گئیں

جو دن مل رہا ہے اسے بھرپور انداز میں جینے کی کوشش کر رہی ہوں، پھر چاہے کم دن ہی کیوں نہ ملیں، اداکارہ

ممبئی:  چھاتی کے کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے دوران علاج کام شروع کردیا۔

اداکارہ نے انسٹا گرام پر اپنی نئی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے۔اپنی تصویر کیساتھ اداکارہ نے مسلسل آگے بڑھتے رہو کا کیپشن لکھا ہے جبکہ شیئر ویڈیو میں انہیں فائٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ایک وقت میں ایک قدم، جیت کا ارادہ کرو تو جیت جاؤ گے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے جو وعدہ خود سے کیا تھا وہ میں پورا کر رہی ہوں، مجھے جو دن مل رہا ہے اسے بھرپور انداز میں جینے کی کوشش کر رہی ہوں، پھر چاہے مجھے کم دن ہی کیوں نہ ملیں۔

حنا خان نے لکھا کینسر سے لڑنے کا میرا یہ سفر میں چاہتی ہوں کہ ایک بہادر جنگجو کے طور پر یاد کروں نا کہ بے بسی کے طور پر۔

انہوں نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے ہمت اور حوصلہ عطا فرمایا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے لئے اور بیماری سے لڑنے والے تمام افراد کی شفایابی کیلئے دعاء بھی کی۔

بالی ووڈ انڈستڑیحنا خان
Comments (0)
Add Comment