حملہ جناح ہاؤس پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہوا ہے ۔ شوبز شخصیات
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصایت اور پاکستان سول سوسائٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد شر پسندوں کی جانب سے ہونے حملے ، آتشزدگی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرنے کے لئے جناح ہاؤس (کورکمانڈر) کا دورہ یکجہتی کیا۔
اس موقع پر جناح ہاؤس کا دورہ کرنے والے فنکاروں میں گلوکار استاد حامد علی خان، شفقت علی خان، میگھا، وارث بیگ، امر بیگ، شاہد خان، معمر رانا، نیئر اعجاز، ساحر علی بگا اور دیگر کئی فنکاروں نےجناح ہاؤس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ جناح ہاؤس پر نہہں بلکہ پاکستان پر ہوا ہے۔
فنکار برادری نے دوٹوک انداز میں واضح کیا کہ ان کے لیے سب سے پہلے پاکستان کی سلامتی اہم ہے کیونکہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں اگر پاکستان نہیں ہے تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔
اس موقع پر شوبز شخصیات اور سول سوسائٹی نے شمع روشن کیں اور جناح ہاؤس کو شرپسندوں سے بچانے میں ناکامی پر قائد اعظم محمد علی جناح سے معافی مانگی۔