اسلام آباد (نیوز پلس) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ (ن) لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے، حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں، سچائی سے بھاگنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ جیلوں میں قید دیگر اسیروں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ بیٹیاں سوال کررہی ہیں کہ ان سیامتیازی سلوک کیوں؟فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف شدید بیماری کا بیان دے کر لندن گئے، ابھی تک اسپتال میں داخل نہیں ہوئے،
میڈیکل رپورٹس نے بھی’قطری خط‘ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ’شریفوں‘ نے قواعد و ضوابط سے جو کھلواڑ کیا، اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، اب میاں صاحب کے’پلیٹ لیٹس‘ کی خبر کی بجائے لندن کے ریستوران سے پلیٹوں اور چمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیں۔