لاہور (نیوز پلس)جے یو آ ئی (ف) کا آزادی مارچ اپنی منزل کی جانب رواں دواں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آزادی مارچ لاہور کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے۔جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لاہور میں پانچ استقبالیہ کیمپ ہونگے۔
1۔ ٹھوکرنیازبیگ۔۔۔ جمعیت علماء اسلام
2۔ یتیم خانہ چوک۔۔۔پپلزپارٹی
3۔ چوبرجی۔۔۔۔ مسلم لیگ ن
4۔ داتادربار۔۔۔۔جمعیت علماء پاکستان
5۔ بتی چوک۔۔۔جمعیت اہل حدیث
آزادی مارچ کے شرکاء کا آج رات مینار پاکستان گراوٗنڈ اور سڑکوں پر قیام اور جلسہ بھی ہوگا۔
30اکتوبر کو جمعیت اہل حدیث کے مرکزی سیکرٹریٹ راوی روڈ بتی چوک پر بھی جلسہ ہوگا، قائدملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے اور پھرقافلہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوجائے گا۔اس موقع پر اہل لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 اکتوبر کو اپنے مرکزی ساتھیوں سے رابطہ کریں اور اپنا پروگرام بتائیں۔جمیعت کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد جانے کے لیے مقامی جماعت کی طرف سے ایسے افراد جن کے پاس جانے کے لیے ذاتی سواری نہیں ان کے لیے اجتماعی سواری کا بھی انتظام ہے۔