جی سیون ون اسلام آباد: منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کرلی

 

سرفراز عباسی

(اسپیشل رپورٹر)

اسلام آباد : (نیوز پلس) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ون میں واقع فیصل کالونی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے ،چرس، شراب، ہیروئن اور آئس کی کھلےعام فروخت جاری ، منشیات کے عادی نوجوان سر شام ہی کالونی میں ڈیرے ڈال دیتے ہیں ، نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کرلی ہے، تفصیلات کے مطابق جی سیون ون میں واقع فیصل کالونی میں چرس، ہیروئن ، شراب اور آئس کے ڈیلروں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں اور ہر قسم کی منشیات اس علاقے میں با آسانی دستیاب ہے یہاں کے رہائشیوں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منشیات کے عادی نوجوان رات کے وقت کام کاروبار سے واپس آنے والے یہاں کے رہائشیوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیتے ہیں کالونی میں چوری ڈکیتی راہزنی اور قفل شکنی کی وارداتوں میں روز افزوں اضافہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے لوٹ مار کے بعد دھمکی دی جاتی ہے کہ اگر پولیس کو شکایت کی تو تمہیں نشان عبرت بنا دیں گے یہاں کے رہائشیوں نے آءی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد سےمطالبہ کیا ہے کہ فیصل کالونی میں پولیس گشت کو بڑھا کر منشیات فروش گروپس کو گرفتار کر کے رہائشیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ #

وفاقی دارلحکومت
Comments (0)
Add Comment