جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار

برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکا میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا

لاس اینجلس (نیوز پلس) مشہور جیمز بانڈ سیریز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوکر اگلے سال تک چلی گئی سنیما بند ہونے کے باعث متعدد بڑی فلموں کی ریلیز روک دی گئی جبکہ ایوارڈ فنکشنز بھی موخر کر دیے گئے۔


ان ہی میں شامل جیمز بانڈ سیریز کی نئی اور اداکار ڈینیئل کریگ کی سیریز کی آخری فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائی‘ کی ریلیز کی تاریخ کو بھی مسلسل تبدیل کیا جاتا رہا، ابتدا میں اس فلم کے پریمیئر کی تاریخ 31 مارچ 2020 رکھی گئی تھی تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے کیسز اور لوگوں کے گھروں تک محصور ہونے کے بعد اسے بڑھا کر اپریل تک کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں ایم جی ایم، یونیورسل اور فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ برطانیہ میں فلم کو 12 نومبر جبکہ امریکا میں 25 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔


تاہم اب اس فلم کی ریلیز سے متعلق نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب یہ فلم آئندہ برس اپریل میں سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم جانتے ہیں کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر سے ہمارے مداحوں کو مایوسی ہوگی، تاہم اب ہم فلم نو ٹائم ٹو ڈائی آپ لوگوں کے ساتھ آئندہ برس شیئر کریں گے۔

جیمز بانڈ سیریز
Comments (0)
Add Comment