جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

برطانیہ کے فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی، وہ 700 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بالر بن گئے۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے بھارت کے خلاف 5ویں ٹیسٹ کے تیسرے روز یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے کلدیپ یادیو کو آؤٹ کر کے 700 وکٹیں مکمل کیں۔

جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 یا زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بالر ہیں،

یاد رہے کہ سری لنکن سابق اسپن بالر متیھا مرلی دھرن نے 800 جبکہ آسٹریلوئ سابق اسپن بالر شین وارن نے 708 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

برطانیہٹیسٹ کرکٹجیمز اینڈرسن
Comments (0)
Add Comment