کراچی (نیوز پلس) سینئر ہنماء پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان ترین نے ایف آئی اے کی طلبی پر اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔ جہانگیر ترین کی جانب سے تفصیلی جواب اور دستاویزات ایف آئی اے کی ٹیم کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے کو جمع کرائی گئی اپنی دستاویزات میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ ہماری شوگر ملز میں 12 ہزار سے زائد افراد براہ راست منسلک ہیں، 50 ہزار سے زائد کاشتکاروں سمیت دیگر افراد کو روزگار ایف آئی اے کو جمع کرائی گئی اپنی دستاویزات میں جہانگیر ترین نے بتایا کہ ہماری شوگر ملز میں 12 ہزار سے زائد افراد براہ راست منسلک ہیں، 50 ہزار سے زائد کاشتکاروں سمیت دیگر افراد کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔
جہانگیر ترین نے بتایا کہ 3 سال میں گنے کے کاشتکاروں کو 81 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کیں، یہ اس دوران خریدے گئے کل گنے کا 98 اعشاریہ 5 فیصد بنتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کو بتایا کہ ہماری شوگر ملز سالانہ تقریبا 15 ارب روپے ٹیکس جمع کراتی ہیں، ہماری شوگر ملز نے آج تک کوئی قرضہ ڈیفالٹ نہیں کیا۔
جہانگیر ترین نے اپنے تفصیلی جواب میں یہ بھی بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر کے بینکس ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔