جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا

جنوبی کوریا کے صدر یون سوک ییوول نے ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا

سیول سے خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ریاست مخالف سرگرمیوں کے باعث مارشل لا نافذ کیا گیا ہے، شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے  والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی۔

صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمالی کوریا کی طرف جھکاؤ رکھنے والی اپوزیشن پارلیمنٹ پر قابض تھی، مارشل لاء کے ذریعے ایک آزاد اور جمہوری ملک کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔

جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے حالیہ اقدامات کو اس فیصلے کا محرک قرار دیا جس نے حکومتی بجٹ کو مسترد کر دیا تھا اور ملک کے چند اعلیٰ پراسیکیوٹرز کے مواخذے کی تحریک پیش کی تھی۔

جنوبی کوریا کی خبررساں ایجنسی کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ نے مارشل لا کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو منسوخ کردے گی۔

جنوبی کوریا کے صدر کی جانب سے ملک میں مارشل لا لگانے پر سیول میں اپوزیشن لیڈر لی جائے مائیونگ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پارلیمنٹ صدر کے مارشل لا کے حکم کو کالعدم کرنےکی کوشش کرے گی۔

پارلیمنٹ میں جنوبی کوریا کے اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ فوج ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کر سکتی ہے۔

سیول سے مقامی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کا داخلی دروازہ بند کر دیا گیا ہے، اور ارکان پارلیمنٹ کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

جنوبی کوریا -صدر - یون سوک ییوولمارشل لاء
Comments (0)
Add Comment