جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 خوارجی دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 13 خوارجی دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع آپریشن میں 13 خراجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 24 اور 25 دسمبر کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ، آپریشن کے نتیجے میں 13 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں موجود کسی بھی دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آرجنوبی وزیرستانسیکیورٹی فورسز
Comments (0)
Add Comment