جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر خارجیوں حملہ، 8 خارجی ہلاک ، 16 جوان وطن پر قربان
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پر خوارج نے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران 8 خارجی ہلاک ہوگئے جب کہ پاک فوج کے 16 جوان وطن پر قربان ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ موثر طریقے سے ناکام بنایا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں سے شدید جھڑپ کے دوران دھرتی کے 16 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارجیوں کے خاتمے کے لئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے ایک گروپ کی جانب سے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر
حملے کو ناکام بناتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، اس گھنائونے فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔