تہران(نیوز پلس) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہاہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا جبکہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے رد عمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے انتہائی خطرناک اور بے وقوفانہ اقدام اٹھایا امریکی حملے پر سوشل میڈیا پر ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔جواد ظریف نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی کی فورس داعش، القاعدہ اور النصرہ کے خلاف لڑائی میں سب سے مؤثر طاقت تھی۔ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکا خود اٹھائے گا۔