بغداد (نیوز پلس/ مانیڑنگ ڈیسک)عراقی دارلحکومت بغداد میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی،عراقی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈ پٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس سمیت ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں عراقی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھے گئے،شرکاء امریکہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کر دی گئی ہے جہاں کل مشہد مقدس میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے، جنرل قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق تدفین ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی۔