اسلام آباد(نیوز پلس) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے 22 دسمبر کو کشمیر مارچ کا اعلان کردیا،اور کہا کہ کشمیر وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات سے نکل چکا ہے، نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر کے لئے بھی جامع پلان کا اعلان کیا جائے۔ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات سے کشمیر شامل نہیں رہا،سیاسی جھگڑوں نے بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ نیشنل ایکشن پلان کی طرح کشمیر کے لئے بھی جامع پلان کا اعلان کیا جائے۔ سراج الحق نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر لگی باڑ کو ہٹایا جائے انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم ہر جمعہ کو احتجاج کرنے کا اپنا اعلان بھول گئے ہیں۔