جسپریت بمرا نے لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیوکا ریکارڈ توڑ دیا

جسپریت بمرا نے لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیوکا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا نے لیجنڈری آل راؤنڈر سابق کپتان کپل دیو کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جسپریت بمرا نے 12ویں مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا (سینا ممالک) کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے بمرا نے 8ویں مرتبہ 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اس اعزاز کے ساتھ بھارت کے سابق آل راؤنڈر اور 1983 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان کپل دیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، جنہوں نے سینا ممالک میں 7 مرتبہ پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

جسپریت بمرا نے اس اعزاز کے ساتھ بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو کا ریاکرڈ دیا جو اس فہرست میں (7)پانچ وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،

برسبین میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جسپریت بمرا - کپل دیو
Comments (0)
Add Comment