جاپان کا پاکستان میں فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لئے 18.5 ملین امریکی ڈالر گرانٹ کی منظوری

جاپان کا پاکستان میں فلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ کے لئے 18.5 ملین امریکی ڈالر گرانٹ کی منظوری

اسلام آباد:  وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور احد چیمہ کی منظوری کے بعد وزارت اقتصادی امور میں جاپان اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان جاپانی گرانٹ ان ایڈ پراجیکٹ ‘سندھ طاس میں سیلاب کے انتظام میں اضافہ’ کے حوالے سے تحریروں کے تبادلے اور تبادلہ خیال کے ریکارڈ پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

 حکومت جاپان نے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ذریعے حکومت پاکستان کو ”سندھ طاس میں سیلاب کے انتظام میں اضافہ“کے عنوان سے گرانٹ ان ایڈ پروجیکٹ کے لئے 2.831 بلین جاپانی ین (18.5 ملین امریکی ڈالے) کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے         اس منصوبے کا مقصد سیلاب کی پیشن گوئی اور سیلاب پر قابو پانے کے کامو ں میں مزید بہتری لانااور ایسے بنیادی اعداد و شمار جمع کرنا ہے جن سے تباہی کے خطرے کو کم کرنے کے اقدامات میں مدد ملے، اورجوبنیادی ڈھانچے سمیت انسانوں اور معیشت کو ہونے والے نقصان کے خطرے کو کم کرے۔

اس منصوبے کا دائرہ کار ایک ہائیڈرولوجیکل اور ہائیڈرولک آبزرویشن نیٹ ورک تیار کرنے کے علاوہ دریائے سندھ اور اس کی معاون ندیوں میں 2022 کے سیلاب سے تباہ ہونے والے دریا کے ڈھانچے کی بحالی ہے۔ یہ منصوبہ سیلاب کے انتظام کے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے میں مدد دے گا، اس طرح مستقبل میں سیلاب کے خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے کے تحریری امورپرسیکرٹری وزارت اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز اور پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے اپنی اپنی حکومتوں کی جانب سے دستخط کیے اور دستاویزت کا تبادلہ کیا

۔ڈاکٹر کاظم نیاز نے دونوں اطرف کے درمیان مزید بامعنی تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ جاپانی حکومت اور جاپان کے عوام کے تعاون کوسراہا۔پاکستان میں جاپان کے سفیر واڈا مٹسوہیرو نے مکمل دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے جاپانی حکومت کے عزم کا یقین دلایا۔

جاپان - پاکستانفلڈ مینجمنٹ پراجیکٹ
Comments (0)
Add Comment