تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ربادا نے دہائیوں بعد اپنے نام کر لیا

تیز ترین 300 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ ربادا نے دہائیوں بعد اپنے نام کر لیا

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں

ڈھاکہ:  بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر کگیسو رباڈا نے تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کے فاسٹ باؤلر وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی میچ میں میزبان ٹیم پہلے ہی دن صرف 106 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیش کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے، محمود الحسن جوئے 30 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تیج الاسلام 16، مہدی حسن مرزا 13 اور مشفق الرحیم 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو رباڈا، ویان ملڈر اور کیشو مہاراج نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کے 21 پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے، ایسے میں رباڈا نے وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو آؤٹ کرکے اپنے کیریئر کی 300ویں وکٹ حاصل کی۔

رباڈا تیز ترین 300 وکٹیں حاصل کرنے کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے یہ کارنامہ 11 ہزار 817 گیندوں پر انجام دے کر وقار یونس کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 12 ہزار 602 گیندوں پر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں یہ پہلی کرکٹ سیریز ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنی آخری ریڈ بال سیریز ملک میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے سیریز میں شرکت نہیں کرپائے۔

بنگلہ دیش - جنوبی افریقہکگیسو رباڈا
Comments (0)
Add Comment