تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارجی دہشت گردہلاک،ایک گرفتار

تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارجی دہشت گردہلاک،ایک گرفتار
ہلاک ہونیوالوں میں دہشت گردوں کا سرغنہ عابداللہ المعروف تراب  بھی شامل ہے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی؛ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا،

 آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونیو الوں میں  دہشت گردوں کا سرغنہ عابداللہ المعروف تراب  بھی شامل ہے، جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ  پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیراہ، ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،

صدر مملکت نے اپنے جاری بیان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ عبیداللہ سمیت 5 دیگر کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت نے ملک سے دہشت گردی  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں،

 صدر مملکت  نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،   دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیںوزیر اعظم شہباز شریف  نے تیراہ، ضلع خیبر میں کاروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے ،

وزیر اعظم  نے اپنے بیان میں  انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ عبیداللہ سمیت 5 دیگر کو ہلاک  کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،

انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،

 وزیر اعظم  نے ملک سے دہشت گردی  کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعاد ہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

آئی ایس پی آرپاک-سیکیورٹی-فورسزوادی تیراہ
Comments (0)
Add Comment