کراچی (نیوز پلس) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مسلح ملزمان سے پولیس کا مقابلے کے دوران گلستانِ جوہر تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم کان شہید ہو گئے گلستانِ جوہر میں سمامہ شاپنگ مال کے قریب ڈکیتی کی واردات انجام دینے والے ملزمان کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی ایڈیشنل ایس ایچ او کی قیادت میں جائے وقوع پر پہنچی جہاں اس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا 2 طرفہ تبادلہ ہوا، ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے شہید اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی، جو تھانہ گلستانِ جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے