توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا معطل، رہائی کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے مختصر فیصلہ سنایا اور کہا کہ حکم نامہ تحریر کر رہا ہوں۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ تحریری فیصلے سے سزا معطلی کی وجوہات بتائی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ساز معطلی کی درخواست پت فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔