تمام 14 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے، آئی ایس پی آر

تمام 14 ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے، آئی ایس پی آر

کشتی الاسد کی لاپتہ ماہی گیروں کے لئے سرچ آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مزید 4 لاپتہ ماہی گیروں کی جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لئے گئے، جس کے بعد لاپتہ تمام ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے ہیں،

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرچ آپریشن کیا، کشتی 5 مارچ کو ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور فاسٹ بوٹس کے ذریعے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکالے گئے، یوں تمام ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکشتی الاسدماہی گیر
Comments (0)
Add Comment