ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہو گا، نواز شریف

ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا گیا، فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہو گا، نواز شریف

صدر پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمیں انصاف دیں گے، پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی کیا ضرورت کیا ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فیصلے دینے والوں کو اب سوچنا ہوگا، ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعد میں کون لایا تھا؟ سب کو پتا ہے ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔

صدر پی ایم این ن نے کہا کہ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018 سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔

نواز شریف کا مزید  کہنا تھا کہ بجلی کا بل غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں ہر ایک لئے مصبیت بن چکا ہے ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی، بجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔

پاکستان مسلم لیگنواز شریف- مریم نواز
Comments (0)
Add Comment