کراچی (نیوز پلس) مشیراطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حکومت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8 لاکھ افراد کو خارج کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت من پسند افراد کو نوازنے کا الزام لگانا بدقسمتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہان تھا کہ موجودہ حکومت نئے فیصلے کی آڑ میں پروگرام سے شاید مزید غریبوں کو بھی نکال دے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا گیا تھا۔