بیماری کے وقت کچھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی، حاجرہ یامین

بیماری کے وقت کچھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی، حاجرہ یامین

 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا ہے کہ دو سال قبل ڈینگی کا شکار ہونے پر انہیں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کچھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی،

نجی ٹی وی میں ایک انٹرویو میں حاجرہ نے بتایا کہ دو سال پہلے مجھے ایک پروجیکٹ کے سیٹ سے ڈینگی بخار ہوگیا تھا لیکن کسی وجہ سے ڈینگی کی تشخیص کے لیے کروائے گئے میرے تمام میڈیکل ٹیسٹ منفی آئے تھے تو مجھے ایک ڈاکٹر نے اینٹی بائیوٹکس لینے کی ہدایت دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اینٹی بائیوٹکس لینے کے بعد مجھے ہیپاٹائٹس اے ہو گیا اور میرا جگر بہت بری طرح متاثر ہوا ایسا اس لیے ہوا کیونکہ ڈینگی بخار میں اینٹی بائیوٹکس نہیں لے سکتے۔

حاجرہ نے بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب کرونا وبا کا پھیلاؤ بھی عروج پر تھا اور میں بہت بیمار تھی میرا دم گھٹ رہا تھا میں نے ڈاکٹر کو فون کیا جہنوں نے مجھے فوری طور پر اسپتال جانے کا مشوری کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت میں نے اپنے ایک دو قریبی دوستوں سے رابطہ کیا لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی اور مجھے اجنبی لوگ اسپتال لے کر گئے۔

حاجرہ یامین نے مزید بتایا کہ بیماری کے وقت کطھ لوگوں کی اصلیت میرے سامنے آئی کہ جو لوگ یہ دعویٰ کر ہوتے ہیں کہ ہم اللہ کے بہت قریب ہیں وہ سب سے زیادہ جھوٹے ہوتے ہیں کیونکہ کسی بھی نیک انسان کو خود بول کر یہ بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی کہ وہ اللہ کے بہت قریب ہیں۔

اداکارہپاکستان شوبز انڈسٹریحاجرہ یامین
Comments (0)
Add Comment