بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی کے باعث کنگن پور کے مقام پر متعدد دیہات زیر آب

دریائے سندھ،ستلج،راوی اور چناب کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ

 

لاہور( نیوز پلس) بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے سیلابی پانی ک باعث کنگن پور کے مقام پر متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں جبکہ دریائے سندھ،ستلج،راوی اور چناب کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،فلڈ ریسکیو آپریشن کے مطابق بھارت کے طرف سے چھوڑے گئے پانی کی تباہ کاریاں جاری ہے،چونیاں میں کنگن پور کے مقام پرچھپن ہزار کیوسک کاریلے گزرنے کے باعث متعدد دیہات زیرِآب آگئے ہیں۔دوسری جانب قصور،اوکاڑہ اور دریائے ستلج کے ملحقہ اضلاع میں فلڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے،ترجمان ریسکیو نے اب تک بارہ ہزار دو سو اٹھاون افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے کنگن پور کے متعدد دیہات خالی کرانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پاک فوج،ریسکیو اوراسسٹنٹ کمشنر نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنگن پور میں کیمپس لگادیئے ہیں۔بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے ریلے کے باعث دریائیسندھ،ستلج،راوی اور چناب کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

بھارت
Comments (0)
Add Comment