بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا عالمی چیمپئین بن گیا
ٹی ٹوینٹی ورلڈ 2024 کے فائنل میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دے کر 17 سال بعد عالمی چیمپیئن بن گیا
بارباڈوس کے برج ٹاؤن میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت کے سپر اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو جیت کے لئے 177 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ویرات کوہلی 76 اور اکشر پٹیل 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کیشو مہاراج اور اینرک نورکیا نے 2، 2 جبکہ مارکو جانسین اور کگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارتی اسکواڈ
کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، ریشبھ پنت، سوریا کمار یادیو، شیوم ڈوبے، ہاریک پانڈیا، اکشر پٹیل، رویندرا جاڈیجا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو اور جسپریت بومرا
جنوبی افریقا اسکواڈ
کپتان ایڈن مارکرم کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ فائنل کھیل رہی ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ہینرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹین اسٹبز، مارکو یانسین، کیشو مہاراج، کگیسو رباڈا، اینرک نورکیا اور تبریز شمسی شامل ہیں۔