ورلڈکپ2023: بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023ء کے 12ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستنانی ٹیم بھارتی ٹیم کے سامنے مکمل بے بس دکھائی دی۔
بھارتی ٹیم نے 30 اوورز میں 192 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم نے ثابت کر دیا کہ پاکستان تینوں شعبوں میں مکمل ناکام ہے پاکستانی ٹیم نے یہ ثابت کر دیا کہ بھارت تینوں شعبوں میں آگے ہے ۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے 86 رنزکی ناقابل شکست شاندار اننگز کھیلی،روہت شرما کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل ہیں، شریاس آئیر نے اننگز کھیلی ، کے ایل راہول نے رنز بنائے۔
شبمن گل 16 رنز پر زاہین شاہ افریدی لے ہاتھوں آؤٹ ہوئے ان کا کیط شاداب خان نے پکڑا ، ویرات کوہلی کو حس نے کو 16 رنز پر پویلین بھیجا محمد بواز نے ان کا کیچ پکڑا،کپتان روہت شرما نے 86 رنز بنائے وہ شاہین شاہ افریدی کا شکار ہوئے افتخار احمد نے ان کا کیچ پکڑا۔
پاکستان نے ورلڈ کپ 2023 کے 12ویں ،یچ میں روایتی حریف بھارت کو صرف 192 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستانی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی ۔
بھارت نے اننگز کا جارحانہ انداز میں آغاز کیا تاہم تیسرے ہی اوور میں شبمن گل شاہین شاہ آفریدی کی بال پر شاداب خان کو کیچ تھما بیٹھے، بھارتی اوپنر نے 11 بالز پر 4 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم 42 اعشاریہ 5 اوورز میں مشکل سے 191 رنز بنا سکیں کپتان بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 جبکہ امام الحق 36 رنز سوا کوئی بیٹسمین بھی اچھی کارگردگی نہیں دکھا سکا۔ عبداللہ شفیق 20، حسن علی 12 ،سعود شکیل 6، افتخار احمد 4 ، شاداب خان2 ، محمد نواز 4 اور حارث رؤف صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کے جسپریت ہمرہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیا ، کلدیپ یادیو اور ریندر جدیجا نے 2، 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان ٹیم کی چرف سے شاہین شاہ آفریدی 2 جبکہ حسن علی نے 1 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان ٹیم
پاکستان کے پلئینگ الیون میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، امام الحقم سعود شکیل، محمد رضوان، افتخار احمد، حسن علی ، محمد نواز ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بھارت ٹیم
بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، شریاس آئیر، رویندرا جدیجا، جسپریت ہمراہ، شردل ٹھاکر ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔