بھارت نے سری لنکا کوہرا کر ایشیا کپ جیت لیا

بھارت نے سری لنکا کوہرا کر ایشیا کپ جیت لیا

 

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو بدترین شجست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشین چیمپیئن بن گیا ، بھارتی ٹیم نے 51 رنز کا ہدف 7ویں اوورز کی پہلی گیند پر ہی حاصل کر لیا ۔

بھارت طیٹرز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے سر لنکا کا باآسانی شکست دے دی۔ ایشان کشن 23  شبمن گل نے 27 رنزکی  نا قابل شکست  اننگز کھیلی اور محتاط بیٹینگ کرتے ہوئے سری لنکن باؤلزز کو بے بس کر دیا۔

کولمبو کے پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میؐ کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت نے سری لنکا کو باآسانی  شکست دے دی

سرلنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان پر بھاری ثابت ہوا صرف 50 رنز پر پوری سری لنکا ٹیم پویلین لوٹ گئی جسپریت بمراہ نے سری لنکا کو پہلا نقصان پہنچایا جہاں اس نے کوشل پریرا کو ایک کے مجموعے پر پویلین کی راہ دکھائی۔

12 کے مجموعی اسکور پر محمد سراج نے سرلنکن بیٹرز کو دھو کر رکھ دیا ۔ سری لنکا کا اسکور 33 پر پہنچا تو سراج نے خطرناک دکھائی دینے والے کوشل مینڈس کو آؤٹ کرکے سری لنکا کی رہی سہی امید پر بھی پانی پھیر دیا۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 21 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، ہاردیک پانڈیا نے 3 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جسپریت ہمراہ نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

ایشیا کپبھارتسری لنکا
Comments (0)
Add Comment