بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آ باد (نیوز پلس) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے شاہ محمود قریشی نے کہا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دفتر خارجہ میں مقبوضہ کشمیر پر وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر پر میٹنگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، ہم نے ایک معرکہ سر کیا ہے، جس سے بھارت چونک گیا ہے، یہ لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر حال میں جیتنی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزارت خارجہ میں کشمیر سیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک بنائے جائیں گے، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھنے پر بھارت چونک گیا، ایک لمبی لڑائی ہے جو ہمیں ہر محاذ پر لڑنی ہے, کشمیر کمیٹی اجلاس میں تمام افراد نے اپنا موقف دیا، کشمیر کمیٹی اجلاس میں اپوزیشن کو بھی نمائندگی دی، مسئلہ کشمیر کو سب سے بڑے فورم پر اٹھایا گیا، 5 دہائیوں بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا، مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سلامتی کونسل کا اجلاس حوصلہ افزا ہے، پارلیمنٹ نے مشترکہ اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کی، وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی، مودی نے نہرو کے بھارت کو دفن کر دیا ہے، سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل کرنے کی ذمہ دار ہے، بھارتی مخالفت کے باوجود اجلاس ہونا بڑی کامیابی ہے، نہرو اور مودی کے بھارت میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ بھارت کے کسی بھی اقدام کامقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج اور قوم تیار ہے، بھارت کے کسی بھی ایکشن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت جعلی آپریشن کر کے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرسکتا ہے، کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاک فوج بھرپورجواب دیگی، پاک فوج کسی بھی مس ایڈونچر کیلئے مکمل تیار ہے انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر جیل کی حیثیت اختیار کرچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دنیا کی نظر میں ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے، دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ اس مسئلے میں کیا کردار ادا کرسکتی ہے۔میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے، سمجھ دار ممالک ایسی بات نہیں کرتے جو راج ناتھ نے کی، یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، بھارت ایل او سی پر کشیدگی بڑھا رہا ہے، ہماری توجہ مشرقی سرحدوں پر ہے، مقبوضہ کشمیر میں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انسانی حقوق کا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر
Comments (0)
Add Comment