بھارت اور زمباوے کے ہاتھوں شکست کے ہماری بعد نیندیں حرام ہو گئیں ۔ شان مسعود

بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں 2 پوائینٹس لینے کی کوشش کریں گے ۔شان مسعود

بھارت اور زمباوے کے ہاتھوں شکست کے ہماری بعد نیندیں حرام ہو گئیں ۔ شان مسعود

ایڈیلیڈ ( نیوزپلس)  قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود کا کہنا تھا  کہ ہمیں زمبابوے ہی نہیں بلکہ بھارت کے ہاتھوں شکست کا بھی افسوس ہے،دونوں ملکوں سے شکست کے بعد کھلاڑیوں کی  نیندیں حرام ہوگئی تھیں اور مورال بہت نیچے چلا گیا تھا۔

ایڈیلیڈ میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی بہت ضروری تھی جبکہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں ہم 2 پوائنٹس لینے کی کوشش کریں گے، کھلاڑیوں کا مورال اچھا ہوگیا ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست نے کھلاڑیوں پر بہت برا اثر ڈالا ، تاہم ہم نے بھارت کے خلاف بولنگ اور بیٹنگ دونوں میں بہت اچھا پرفارم کیا۔


شان مسعود کا کہنا تھا کہ لیکن یہ دیکھیں اس دھچکے کے بعد ٹیم نے اچھے انداز میں کم بیک کیا، ایسے حالات میں کم بیک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن ہم نے کیا۔

شان نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ دونوں میچز غلط وقت پر ہارے اور یہ دونوں شکست ورلڈ کپ میں بہت مہنگی پڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے ہم ٹاپ ٹو پوزیشن میں نہیں آسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھات اور زمبابوے کے خلاف دونوں میچز ہماے ہاتھ میں تھے، اہم موقع پر اچھا کر لیتے تو چاروں میچز جیتے ہوتے۔

شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی سے زیادہ خوش نہیں ہوں، زمبابوبے اور نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں ناٹ آؤٹ جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امیدیں ہماری ضرور ہیں کہ جب تک کہ گروپ کی آخری گیند نہ ہو جائے،ہماری امید برقار رہے گی

بھارتپاکستانشان مسعودکرکٹ
Comments (0)
Add Comment