بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر پاکستان پہنچ گئے
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے
اسلام آباد: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیا۔
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان میں کسی پاکستانی حکام سے ملاقات شیڈول نہیں ہے۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اس سے قبل کرغزستان کے وزیر اعظم بھی ایس سی او اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کرغزستان کے وزیر اعظم کا استقبال کیا
۔بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو کے ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ان کا استقبال کیا۔ تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زودہ بھی آج اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔